لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے اکتوبرکی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2 ہزار210 لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبرمیں کمیشن کے پاس 128مزید لاپتہ کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ کمیشن کے قیام سے اب تک 9 ہزار35 کیسزدرج کیے جاچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2 ہزار210 لاپتہ افراد کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا لیکن کمیشن نے اکتوبرمیں 118 لاپتہ افراد کا سراغ لگایا ہے۔
اکتوبر کے مہینے میں 113 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے اور 3 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔
لاپتہ افراد کمیشن کی جانب سے17 کیسزکو خارج کیا گیا ہے۔