کراچی کی انسداد دہشت گرد ی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواست کا فیصلہ سنادیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔
عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، رؤف صدیقی، قمر منصور، جاوید رحیم اورمحمود عبدالرزاق کو بری کردیا ۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ملیر سٹی، سچل اور بریگیڈ تھانوں میں 2016مقدمات درج کیے گئے ،ان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔