گردوغباراور دھویں میں اضافے کے بعد لاہور آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج پہلے نمبر پرآگیا۔
گردوغبار اور دھویں کے بادلوں نے لاہور شہر میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، جس کے باعث ہر کوئی بیمار ہو رہا ہے جبکہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
شہرمیں ائیر کوالٹی لیول بڑھنے سے شہری سانس، جلد اور آنکھوں سمیت مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں جبکہ اسموگ سے بچاؤ کیلئے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ماسک لگانا بے حد ضروری ہے۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 274 ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کے دوران تین انڈسٹریل یونٹ سیل کردیئے، ایک کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کیا گیا جبکہ تین یونٹس کو جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔