رحیم یارخان میں گھر کی بوسیدہ دیوار گرنے سے خاتون سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
نواحی علاقہ چک 98 پی کے علاقہ میں اچانک گھر کی بوسیدہ دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد ملبے تلے دب گئے۔
اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اور ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر تینوں افراد کو نکال لیا۔
حادثے میں 60 سالہ محمد حنیف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
زخمی ہونے والی خاتون 55 سالہ شاہدہ بی بی اور 42 سالہ ظفر اقبال کو طبی امداد کیلئے شیخ زید اسپتال منتقل کردیا۔