Aaj Logo

شائع 02 نومبر 2022 09:04am

پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے۔

فخرزمان کی مضبوط حریف پروٹیز کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے، وہ نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران انجرڈ ہوگئے تھے، ان کی انجری کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو گھٹنے کی انجری ہے جس کی وجہ سے وہ کل جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی پر زیادہ رسک نہیں لیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے ۔

ڈاکٹر نجیب سومرو کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو کھلا کہ رسک لیا تھا، کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے اور کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے، بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں آرام دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ جمعرات کو جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گی۔

میچ کی تیاری کے لئے قومی کرکٹ ٹیم آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ کرے گی۔

Read Comments