Aaj Logo

شائع 01 نومبر 2022 02:11pm

گیس بحران سر اٹھانے لگا، بلوچستان میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

ہزار گنجی ایکشن کمیٹی اور متعلقہ علاقوں کے مکینوں نے گیس بندش اور پریشر میں کمی کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ سونا خان کے مقام پر دھرنا دے دیا۔

قومی شاہراہ بند ہونے سے دونوں اطراف میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ہزار گنجی کے مختلف علاقوں کلی لال آباد ،بڑیچ ٹاؤن، زہری ٹاؤن اور متعلقہ علاقوں میں گیس فراہم نہیں کی جارہی اورجب گیس آتی ہے تو پریشرانتہائی کم ہوتا ہے۔

مکینوں اور ہزار گنجی ایکشن کمیٹی نے گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بندش اور کم پریشر کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ مستونگ روڈ پر سونا خان کے مقام پر ٹائر جلا کرسڑک بند کرتے ہوئے دھرنا دے دیا ۔

سڑک کی بندش سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کو مکمل طور پر گیس بحالی کی یقین دہانی تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔

Read Comments