کندھ کوٹ کے نجی گیسٹ ہاؤس میں سماجی تنظیم کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں اور بچیوں کو نفسیاتی اور سماجی تعلیم دینے کے حوالے تقریب منعقد کی گئی۔
اس کانفرنس میں شہر کے سیاسی سماجی اور صحافی برادری نے شرکت کی۔
نجی تنظیم کی رہنما فوزیہ حنا نے بتایا کہ اس وقت تک جیکب آباد اور کشمور اضلاع میں تیس سے زائد کمیونٹی سینٹر بنائے ہیں جہاں پر پانچ ہزار سے زائد بچوں کو تعلیم کا فروغ دیا جارہا ہے ۔
اس تنظیم کا مقصد نفسیاتی طور پر متاثرہ بچوں کو پلے گیمز کے ذریعے تعلیم اور شعور فراہم کرنا ہے، جس سے بچوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں کو بھلا کر زندگی کو نئے سرے سے ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔