ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے ایران کی عوام سے“فارسی نظم “ کے ذریعے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر ایک ”فارسی نظم“ شیئر کی ہے۔
انجلینا جولی نے نظم شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ایک ایرانی دوست نے مجھے اس نظم کی یاد دلائی ۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں آج ان تمام نوجوان ایرانیوں کے بارے میں سوچ رہی ہوں جو ایرانی خواتین کے ساتھ کئی دہائیوں سے کیے جانے والے جبری سلوک کے خلاف بہادری سے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر ایرانی خواتین کے لیے خصوصی پیغام شیئر کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا تھا۔