وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم پریس کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو سخت جواب دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں شام 4 بجے ہونے والی پریس کانفرنس میں وزیراعظم موجودہ ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
شہبازشریف پریس کانفرنس میں لانگ مارچ اور مذاکراتی عمل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق بیان کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کو سخت جواب دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم سعودی عرب سمیت حالیہ غیرملکی دوروں سے بھی اگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کل سے چین کا دورہ کریں گے اور شہبازشریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔
دورے میں وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات اور وفود کی سطح پرمذاکرات شیڈول ہیں۔
شہباز شریف چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورے میں مفاہمت کی متعدد یاد داشتوں اور معاہدات پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم کے دورہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی رفتار مزید بڑھنے کی توقع ہے۔