سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسکے خلاف دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔
وکیل الیکشن نے عدالت کو بتایا کہ توہین آمیز ریمارکس پر اسد عمر کو نوٹس جاری کیا، عدالت نے حتمی کارروائی سے روک دیا ہے اس لیے پیش رفت نہ ہوسکی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں متعلقہ تمام کیسز ایک جگہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 8 نومبرتک ملتوی کردی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے سے روکنے کے حکم امتناع میں بھی توسیع کردی ۔