آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک پاکستان ٹیم پرتھ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں وہ 3 اکتوبر کو جنوبی افریقا کے خلاف میچ کھیلے گی۔
کپتان بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹرز پرتھ سے سڈنی کے لئے بذریعہ پرواز روانہ ہوئے جو آج سڈنی پہنچ کر ہوٹل میں آرام کریں گے۔
پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ کی تیاری کے لئے منگل سے سڈنی اسٹیڈیم میں مشقوں کا آغاز کرے گی جبکہ بدھ کو بھی کھلاڑی بھرپور پریکٹس سیشن کریں گے اور 3 اکتوبر کو اپنا چوتھا میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گے۔
پاکستان ٹیم کو ابتدائی 2 میچوں میں بھارت اور زمبابوے کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ گزشتہ روز قومی ٹیم نے نیدر لینڈ کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔