وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے سینئر صحافی مرحومہ صدف کی فیملی کیلئے 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کردیا۔
اپنے بیان میں چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت مرحومہ صدف کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں صدف کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے، المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔
اس سے قبل، چینل فائیو کی رپورٹر صدف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے لانگ مارچ کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔
عمران خان کو اطلاع ملی تو وہ فوراً متوفیہ کو دیکھنے کیلئے کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور سیکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود عمران خان متوفیہ کے قریب چلے گئے۔
حادثے کے بعد عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ روکنے کا اعلان کیا اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔