Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2022 06:40pm

پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے وقار احمد کے ساتھ تصویر شیئر کر دی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شہریار خان مہر نے ارشد شریف قتل کیس کی متنازع شخصیت وقار احمد کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر جاری کردی۔

وقار احمد، خرم احمد کے بھائی ہیں جو فائرنگ کے وقت ارشد شریف کی گاڑی چلا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل: خرم اور وقار کا کراچی سے کیا تعلق ہے؟

وقار اور خرم کے بارے میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ دعویٰ کرچکے ہیں کہ ان کا اسمگلنگ کے بزنس سے تعلق ہے، یہ کمپنی ایک نجی چینل کی ہے اور ارشد شریف کینیا میں انہی کے پاس رہائش پذیر تھے۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے سوشل میڈیا پر تصویر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”وقار اور خرم کا اگر اس کیس سے کوئی تعلق ہے تو وہ یہ کہ دونوں ارشد شریف (شہید) کے خیر خواہ تھے۔“

انہوں نے مزید لکھا کہ ”میں تمام اسکینڈل بنانے والوں سے درخواست کروں گا کہ وہ تحقیقات کے نتائج کا انتظار کریں اور ہمارے بھائیوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر اور جھوٹے الزامات کو بند کریں۔“

Read Comments