پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج پھر دو صحافی ملک چھوڑ کر باہر جاچکے ہیں۔
سادہوکی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ صابر شاکر کے بعد اب معید پیرزادہ اور ارشاد بھٹی ملک چھوڑ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ”یہ چور اپنے اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز معاف کروا رہے ہیں، تو میں اپنی اسٹبلشمنٹ سے پوچھتا ہوں کہ پہلے تم ہی کہتے تھے یہ چور ہیں یہ ڈاکو ہیں، مشرف نے ان دونوں کو نکالا تھا چوری پر، اور اب ان کو ہمارے اوپر مسلط کرکے کہتے ہیں کہ ان کو قبول کرلو، اور جو ان کے سامنے کھڑا ہوتا ہے ان کے اوپر ظلم و تشدد۔“
عمران خان نے کہا کہ ”صحافیوں کے اوپر جس طرح کی دھمکیاں اور تشدد، ملک سے باہر جارہے ہیں، آج پھر دو صحافی معید پیرزادہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں، ارشاد بھٹی ملک سے باہر چلا گیا، اس سے پہلے صابر شاکر ملک سے باہر۔ اور یہ قوم کبھی نہیں بھولے گی اس ملک کا نمبر ون صحافی ارشد شریف شہید جو راہِ حق پر کھڑا تھا، جس کا منہ بند کروایا گیا چینل سے نکالا گیا اور باہر اس کو جاکر شہید کیا۔“