سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فراری اور مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت الیکشن سے فراری ہے، مذاکرات کاڈھونگ رچارہی ہے جوحقیقی بااختیار ہیں وہ ملک کی بہتری کے لئے الیکشن کروائیں ،عوام سے ٹکراؤ، معیشت کی تباہی اور ڈیفالٹ ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے میری گرفتاری کے لئے پنجاب پولیس پر دباؤ ڈال رہی ہے ،31 اکتوبرکو میری قبل از گرفتاری ضمانت کی لاہورہائیکورٹ میں سماعت ہوگی۔
شیخ رشیدنےاپنےٹویٹ میں مزید کہا کہ حکومت کا ریڈزون اسلام آباد کی توسیع کا فیصلہ سیاسی تصادم کو دعوت دینا ہے، ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دینا سپریم کورٹ کے لانگ مارچ کی اجازت کی نفی ہے۔
سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں نے بھی کہا ہے پرامن مارچ کی کوئی پابندی نہیں ،4 نومبر بروز جمعہ ہم روات سے لانگ مارچ کا اسلام آباد کے لئے تاریخی استقبال کریں گے۔