روس اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے اناج برآمدگی معاہدے سے الگ ہوگیا۔
روس نے اپنے بحری جہازوں پر یوکرینی حملوں کے بعد معاہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ روسی حکام کے مطابق بحیرہ اسود میں بحری جہازوں پر یوکرین نے 16 ڈرون حملے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی افواج یوکرین کے بڑے شہر کے قریب پہنچ گئیں
اقوام متحدہ اور ترکیہ کی کوششوں سے روس یوکرین معاہدہ 22 جولائی میں ہوا تھا جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو معاہدے کی معطلی سے آگاہ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب کی حاکمیت کمزور ہوگئی، روسی صدر
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا روس نے افریقہ، ایشیا کو بڑے پیمانے پر قحط کے خطرے کی طرف دھکیل دیا ہے۔ روس معاہدے کو ڈوبنے کے لیے جھوٹا بہانہ استعمال کر رہا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے فیصلے کو ”اشتعال انگیز“ قرار دیتے ہوئے کہا اس اقدام سے ممکنہ طور پر بھوک میں اضافہ ہوگا۔