Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2022 12:01pm

جنوبی کوریا میں ہالووین کی تقریب میں بھگدڑ سے 151 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ہالووین کی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے 151 افراد ہلاک اور150 زخمی ہوگئے۔

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے 151 افراد کی ہلاکت کے بعد قومی سطح پریوم سوگ کا اعلان کردیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کی عمریں 20 سال کے قریب ہیں۔

صدر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

حکام کے مطابق کورونا کے بعد پارٹی میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک تھے اور جگہ کم ہونے سے متعدد افراد دم گھٹنے سے اچانک گرگئے جس کے بعد بھگڈر مچ گئی۔

ہالووین نائٹ کے دوران زیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے سے ہوئیں ہیں۔

Read Comments