کراچی میں عوام کے ہاتھوں قتل ہونے والے ٹیلی کام کمپنی کے ملازم انجینئرایمن سعید کی نمازجنازہ ٹھٹھہ میں ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، ایمن سعید کی تدفین آبائی قبرستان میں کی جائے گی جبکہ مقتول انجینئرکے والد ڈاکٹرسعید جاوید ٹھٹھہ کے سینئرصحافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کیلئے انصاف چاہیے۔ ہجوم کے ہاتھوں قتل ٹیلی کام انجینئیر کے والد کا مطالبہ
واضح رہے کہ ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کے قتل کا مقدمہ مقتول اسحاق کے چچا کی مدعیت درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل، دہشتگردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں 15 افراد اور 200 سے زائد نامعلوم افراد شامل کیا ہے۔