پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے سندھ سے اسلام آباد جانے والے قافلوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
سندھ سے پی ٹی آئی کا قافلے اتوار کے بجائے اب پیر کی صبح 11 بجے کراچی سے روانہ ہوگا، جبکہ سندھ بھر کے قافلے پیر کی رات تک سکھر پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کا کہنا ہے سکھرسے یکم نومبرکو قافلے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔
پارٹی کے ہرایم پی اے کو8 سے 10 کاروں کا بندوبست کرنے کے ساتھ ہی ہرضلعی صدرکو کم ازکم 5 بسوں کا قافلہ سکھر پہنچانے کی ہدایت کی ہے، کارکنان کو انفرادی طورپربھی سکھر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ پیرکو صبح 11بجے ٹول پلازہ پرکارکنان جمع ہوں گے اورقافلوں کا پہلا پڑاؤ حیدرآباد میں ہوگا۔
رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد سے قافلے رات کو سکھر پہنچیں گے، یکم نومبرکو قافلے سکھر سے اسلام آباد کیلیے روانہ ہوں گے اور2 نومبر کوقافلے پنڈی کو پہنچیں گے۔