بلال کالونی میں پولیس نے 100 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کے 3 کارندوں کوگرفتار کرلیا ہے۔
کارروائی ٹیکنیکل بنیادوں اور CCTV فوٹیج کی مدد سے کی گئی جبکہ ملزمان نے 100 سے زائد دوکانوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں خادم عرف لنگڑا ، اعظم کمانڈو اور نعیم بکک شامل ہیں۔
خادم عرف لنگڑا گروہ کا سرغنہ ہے اور خیرپور سندھ سے وارداتوں کے لئے کراچی آتا ہے، جبکہ ملزمان نے بلال کالونی کی حدود میں کرائے پر ایک کوارٹر لیا ہوا تھا جہاں سے نیٹ ورک آپریٹ کررہے تھے۔
نعیم بکک اور اعظم کمانڈو دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ ملکر اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے اور گرفتار ملزمان دورانِ واردات مزاحمت پر فائرنگ بھی کرتے تھے۔
ملزمان کوارٹر سے شراب کا نشہ کرکے واردات کرنے نکلتے تھے اور واردات کے بعد واپس کوارٹر میں لوٹے ہوا مال آپس میں بانٹا کرتے تھے
ملزم خادم لنگڑا اور اعظم کمانڈو چھینے ہوئے موبائل فون اپنے ساتھ لے جاتے اور بلاک موبائل فون سافٹویئر کے ذریعے کھلواکر فروخت کرتا تھے۔
دورانِ گرفتاری ملزمان کے قبضے سے 20 سے زائد چھینے ہوئے موبائل فون، 4 عدد TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین 15 راؤنڈز، 12 ہزار روپے نقد اور 1 125 موٹر سائیکل برآمد کیے ہیں۔
ملزمان اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار ہوچکے ہیں تاہم گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب قائد آباد پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا جس دوارن دوران 4 ڈاکو گرفتار،ایک فرار ہوگیا، جبکہ 5 ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔