امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا میں امریکہ کو پاکستان سے معاونت فراہم کی جس کے بعد پاک امریکہ دیرینہ شراکت داری بحالی ہوئی ہے۔
واشنگٹن میں سفیرمسعود خان نے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ہاؤس میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئےسیلاب کی تباہ کاریوں پر دی جانے والی امریکی امداد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں کہا کہ اب پاک امریکا تعلقات دوبارہ ترقی اور توسیع کی راہ پر گامزن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد غیر یقینی کی مختصرمدت پاک امریکا دیرینہ شراکت داری بحال ہوئی ہے۔
مسعود خان نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے اضافی 30 ملین ڈالر کی اضافی امداد دینے پر بھی امریکا کے مشکور ہیں جبکہ ابتدائی ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں 97 ملین ڈالر کی امریکی امداد قابل تحسین ہے۔