سیلاب نے ملک بھر میں بے پناہ تباہی مچائی لیکن صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے مختلف دیہاتوں سے سیلابی پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔
متاثرہ علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے مہم کا بائیکاٹ کرکے بچوں سےاحتجاج کرایا۔
علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کی جانب سے پولیو ٹیموں کو واپس بھیج دیا گیا جس کی وجہ سے بچے پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم ہوگئے۔
علاقہ مکین دو ماہ سے پانی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔