Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2022 11:18pm

پی ٹی آئی مارچ پر سیالکوٹ بند کرنے کی تیاری

پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے پیش نظر سیالکوٹ انتظامیہ نے شہر بند کرنے تیاری کرلی ہے۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عبداللہ خرم کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی پی او فیصل کامران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت دیگر افسران کی شرکت کی۔

توقع ہے کہ پی کی دوپہر تک لانگ مارچ ڈسکہ پہنچے گی اور منگل کو اس کا وزیر آباد روانگی کا امکان ہے

ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کو ڈسکہ میں اور منگل کو سمبڑیال میں تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنے نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ لانگ مارچ کے دوران ٹریفک رواں رکھنے کے لیے متبادل پلان تیار کیا جائے۔

ساتھ ہی ہدایت کی گئی کہ لانگ مارچ کے راستوں کی صفائی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ اجتماع کے مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی ہوگی۔ جس کیلئے ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کو بھی اپنا پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں مزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔ جس کے تحت ڈاکٹرز و عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے گیپکو افسران ہدایت کی کہ پیر اور منگل کو لوڈ شیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔

Read Comments