آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں شکست پر شائقین کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرزبھی مایوس ہوگئے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچان رکھنے والے سابق فاسٹ بولر شعیب اخترنے قومی سلیکشن کمیٹی کوآڑے ہاتھوں لیا۔
شعیب اخترنے ویڈیوپیغام میں پاکستان کی شکست کوشرمناک قرار دیتےہوئے کہا کہ کرو ایوریج سلیکشن۔
سابق فاسٹ نے مزید کہا کہ اگر زمبابوے ہے تو خود ہی ہوجائے گا سب کچھ ؟ نہیں خود نہیں ہوتا؟ کرنا پڑتا ہے۔
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی ٹیم سلیکشن کوتنقید کا نشانہ بنایا اور اور اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ٹیم سلیکشن غلط ہے،اب کون ذمہ داری لے گا۔
عامر نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی اورچیف سلیکٹر سے جان چھڑائی جائے۔
سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کہا کہ زمبابوےسے شکست کے بعد چیف سلیکٹرکوگھرچلے جانا چاہیئے، اچھا کپتان ہوتا توپتہ ہوتا مسئلہ کہاں آرہا ہے۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی زمبابوے کی جیت پرحیران ہوگئے، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف 130رنز کا کامیاب دفاع کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روزگزشتہ روز آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں سپر 12 مرحلے کا اہم میچ کھیلا گیا ۔
اس میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کے ہاتھوں ایک رن سے شکست ہوئی تھی۔