وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے کہا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔
راولپنڈی میں میڈیا کے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرےوارنٹ گرفتاری واپس ہوگئے ہیں کیونکہ میرے وارنٹ عمران خان کوخوش کرنے کیلئےتھے، سیاسی انتقام کو گھٹیا حرکتیں نہیں کرنا چاہئیں، آج اینٹی کرپشن پنجاب نے بھی وارنٹ گرفتاری واپس لےلئے ہیں۔
وزیرداخلہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل کی پریس کانفرنس سےعوام کوآگاہی ملی ہے،جھوٹے بیانے دفن ہوگئے اورعوام کوسچ کاعلم ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی توہم ذمہ داریاں پوری کریں گے عدالت کی مقررہ جگہ پراحتجاج کریں گے، توسیکیورٹی دیں گے لیکن اسلام آباد پرچڑھائی کی گئی تواجازت نہیں دی جائےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی جتھے کواسلام آباد پرچڑھائی نہیں کرنے دیں گے اور ایسے انجام سے دوچارکریں کہ پھرکوئی جتھہ ہمت نہ کرے۔