Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2022 12:07am

انڈونیشیا کا غیر ملکی سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان

انڈونیشیا نےغیر ملکی افراد کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے دولت مند غیر ملکی افراد کے لیے بالی میں طویل مدتی قیام کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روزجاری کئے گئے نئے ضابطے کے مطابق پانچ سال اور دس سال کے نئے ”سیکنڈ ہوم ویزا“کے لیے ایسے غیر ملکی افراد اہل ہوں گے جن کے بینک اکاؤنٹس میں کم از کم 1 لاکھ 30ہزارامریکی ڈالر موجود ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یہ پالیسی کرسمس پر یا اس ضابطے کے اجراء کے ساٹھ دن بعد نافذ العمل ہوگی۔

اس ویزا اقدام کو اس وقت متعارف کرایا گیا ہے جب انڈونیشیا میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں تیزی آئی ہے، جس کی ایک بڑی وجہ گارڈا انڈونیشیا جیسی ایئرلائنز کی جانب سے دوبارہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنا ہیں۔

Read Comments