مقتول صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے، ان کے مختلف جسمانی اعضاء سے نمونے لےکر فرانزک لیب بھجوا دیئے گئے ہیں۔
ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا کہ فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔
ارشد شریف کے جسم میں موجود دھات کے ٹکڑوں کے نمونے بھی سائنس لیب بھجوائے گئے ہیں۔
رہورٹ میں بتایا گیا کہ ارشد شریف کی موت سر اور دائیں پھیپھڑے پر گولیاں لگنے سے 10 سے 30 منٹ کے اندر ہوئی۔