کراچی کی مقامی عدالت میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کا معاملے پر ملزمان کی شناخت پریڈ کی گئی۔
متاثرہ بچی نے دونوں ملزمان کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا ہے۔
اس سے قبل، کراچی پولیس چیف نے کلفٹن میں سیلاب متاثرہ بچی کے گینگ ریپ میں ملوث دو ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ملزم کو کراچی دوسرے کو ٹنڈو الہٰ یار سے گرفتار کیا، ملزمان کی گرفتاری سی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی۔
پولیس چیف نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے 72 گھنٹے سے کم وقت میں اہم کیس حل کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق جو گاڑی واردات میں استعمال ہوئی وہ چند روز قبل ہی گھوٹکی کے رہائشی شخص نے فروخت کی تھی، ایک ملزم واردات کے بعد گاؤں فرار ہوگیا جسے وہاں سے گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، جبکہ کیس کو مضبوط بنانے کے لئے گاڑی کا کیمیکل ایگزامن اور ملزمان کا میڈیکل کرایا جارہا ہے۔