Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2022 04:55pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں 82 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 98 پیسے کی معمولی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 225.65 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں 95 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 220 روپے 68 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments