Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2022 04:46pm

لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری ہے: خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کی لانگ مارچ کیلئے بھرپور تیاری ہے اور ہم نے عمران خان کو یقین دلایا ہے کہ ہم سب لاہور پہنچیں گے۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ حکومت یا وفاقی حکومت نے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طریقے سے پہلے بلاول ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کیا، ہمارے ان سے کئی زیادہ پرامن احتجاج ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس جگہ پر احتجاج کی اجازت ملی ہے چیف جسٹس کی جانب سے، اسی جگہ پر ہم جا کر سب جمع ہونگے، اور جو نہیں جا سکتے وہ جمعے کے روز اپنے شہروں میں ہی سڑکوں پر نکلیں گے۔

Read Comments