Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2022 07:01pm

ٹک ٹاک استعمال کرنے والےبچوں کے والدین یہ 6 باتیں جان لیں

آن لائن تجربات تمام عمر کے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں لیکن نو عمر افراد کے لیے اِس کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں اور وہ ہر طرح کے خطرات کا بآسانی ہدف بن سکتے ہیں۔

یہ بات حیران کن نہیں ہے والدین اگرانٹرنیٹ کے استعمال کے دوران اپنے بچوں کی نگرانی کرنا چاہتیں ہیں کہ وہ کس کے ساتھ رابطے میں ہیں، کس سے بات کر رہے ہیں، کسے تلاش کر رہے ہیں اور اپنا وقت کس طرح گزار رہے ہیں۔

انٹر نیٹ پر اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظررکھنا ایک مشکل کام ہے لیکن مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے’فیملی پیئرنگ’فیچر متعارف کراکے والدین کی زندگی آسان بنا دی ہے۔

فیملی پیئرنگ فیچر کیا ہے؟

یہ فیچر والدین کو اِس بات کا موقع دیتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کر سکیں اور مختصر دروانیے کی ویڈیو پلیٹ فارم پر اْن کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکیں۔بچوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرنے کا یہ زبردست طریقہ ہے جو تمام وقت ڈیجیٹل سیفٹی یقینی بناتا ہے۔ یہاں پر اس فیچر کے چھ پہلو ہیں جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیے۔

اسکرین ٹائم

اگر بچوں کا اسکرین پر صرف ہونے والا وقت آپ کو پریشان کررہا ہے تو خاطر جمع رکھیں کیوں کہ اب آپ ٹک ٹاک کے فیملی پیئرنگ فیچر کے ذریعے اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

ٹک ٹاک والدین کو بااختیار بناتا ہے کہ وہ،اپنا اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے،بچوں کے لیے اسکرین ٹائم مقرر کر سکیں، اگر آپ کا بچہ ایک سے زیادہ ڈیوائسز سے استعمال کرتا ہے تب یہ سیٹنگ تمام ڈیوائسز پر لاگو ہوجاتی ہے۔

ریسٹریکٹڈ موڈ

والدین کو مزید بااختیار بنانے کی غرض سے، ٹک ٹاک اْنھیں اِس بات کے انتخاب کا موقع فراہم کرتا ہے کہ اْن کے بچے ایپ میں کیا دیکھیں اور کیا نہیں۔آسان لفظوں میں، اگر والدین محسوس کرتے ہیں کہ کوئی مواد اْن کے بچوں کے لیے غیر موزوں ہے تو وہ اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کی اْس مواد تک رسائی محدود کر سکتے ہیں۔

سرچ

والدین اِس بات کا بھی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ اْن کے بچے کس قسم کی ویڈیوز، ہیش ٹیگس، ساؤنڈز، لوگ یا مواد سرچ کر سکتے ہیں۔اس طرح اْنھیں اپنے بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر مزید بہتر نگرانی حاصل ہوتی ہے۔

ڈائریکٹ میسیجز

ڈائریکٹ میسیجز جہاں 13 سے 15سال کی عمر کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے پہلے سے ہی غیر فعال ہوتاہے، والدین اْسے 16 سال یا اْس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بھی مکمل طور پر آف کر سکتے ہیں یا اْس تک رسائی محدود کر سکتے ہیں۔یہ فیچر یقینی بناتا ہے کہ آپ کے والدین اجنبی افراد کے ساتھ رابطے میں نہیں ہیں اور اِس طرح اُنھیں محفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

لائیکڈ ویڈیوز اور کمنٹس

والدین اِس بات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ اْن کے نو عمر افرادکے اکاؤنٹ پر موجود ویڈیوز کون لوگ دیکھ سکتے ہیں یا لائیک کر سکتے ہیں۔ وہ اس بات کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ کون لوگ ان کے نوعمر افراد کی ویڈیوز پر کمنٹ کر سکتے ہیں۔یہ فیچر نہ صرف نو عمر افراد کے تجربے میں اضافہ کرتا ہے بلکہ والدین کو سکون کا احساس دیتا ہے ورنہ وہ پریشان ہوتے رہتے ہیں کہ اْن کے بچے انٹرنیٹ پر کن سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

قابل دریافت ہونا اور دوسروں کو اکاؤنٹ تجویز کرنا

نوعمر افراد کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس پر آپ کوکنٹرول دینے اور اْن کے آن لائن تجربے کو محفوظ بنانے کے لیے ٹک ٹاک آپ کو اس بات کے انتخاب کا بھی موقع دیتا ہے کہ آپ کے نوعمر ا فراد کے اکاؤنٹس ’پبلک‘ یا’پرائیویٹ’ سیٹ ہے یا نہیں۔آپ کے پاس یہ آپشن ہوتا ہے کہ آپ بچوں کے ٹک ٹاک اکاؤنٹس دوسرے لوگوں کو تجویز کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔

مختصر اً یہ کہ ٹک ٹاک ڈیجیٹل سیفٹی کے اہمیت کو سمجھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ والدین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹس کو بچوں کے اکاؤنٹس کے ساتھ مربوط کر سکیں اور اْنھیں محفوظ رکھنے کے ساتھ پلیٹ فارم پر ان کا تجربہ مزید بہتر بنا سکیں۔

Read Comments