پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 700 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 48 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے سے ایک لاکھ 27 ہزار 230 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 3 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1644 ڈالرز پر آگیا ہے۔