Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2022 12:48pm

ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے میں مایوس کن پرفارمنس پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فل سمنزنے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق فل سمنز آئندہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے۔

فل سمنزکا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں، ہیڈ کوچ کے عہدے سے کنارہ کشی کا فیصلہ سوچ سمجھ کیا ہے، اس فیصلے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز پر زیادہ بہتر فوکس کرسکوں گا۔

فل سمنز اس سے قبل بھی 2 بار ویسٹ انڈین ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں ٹیسٹ کرکٹ میں پرفارمنس کچھ بہتر رہی تاہم ٹی 20 میچز میں رزلٹ توقعات کے مطابق نہیں آسکے۔

واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کے باعث 2مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کوالیفائنگ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی تھی اور ٹیم سپر 12 مرحلے تک بھی رسائی حاصل نہیں کرسکی تھی، جس کے بعد کوچ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔

Read Comments