پاک فوج کے ترجمان نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔