موسمیاتی تبدیلوں کے پیش نظر پاکستان آلودگی کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے جبکہ ملک میں فضائی معیار ایک بار پھرآلودہ ہوگیا ہے۔
روشیوں کا شہرکہلائے جانے والے کراچی میں فضائی آلودگی کا معیار مزید بدتر ہوگیا، جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پرآگیا ہے۔
کراچی کی فضا مضرصحت قرار دی جاچکی ہے، جبکہ شہر کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 191 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہوردنیا کے 5 آلودہ شہروں میں پہلے نمبر پرآگیا
واضح رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی انسانی صحت کے لئے مضر ہے، جبکہ201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔
فضائی آلودگی سے پاکستان کا کوئی شہر محفوظ نہیں ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور نے بھی فضائی آلودگی میں اضافے کے بعد دنیا کے 5 آلودہ شہروں میں ٹاپ پوزیشن لے لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد سموگ مہم کے تحت انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ جاری
لاہور آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرآگیا اورآلودگی سے ہونے والی بیماریوں کے باعث شہریوں کے لئے باہر نکلنا ہی مشکل ہوگیا۔
آج ٹی کے مطابق لاہور کا 17 اکتوبرکو ائیر کوالٹی انڈیکس271 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ تحفظ ماحول پنجاب نے لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی معیار کی تفصیل جاری کردی ہے، جس کے مطابق اسلام پورہ میں ہوا کا معیار 169 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مال روڈ پر ائیر کوالٹی انڈیکس 114 رہا جبکہ ٹاؤن شپ میں ائیر کوالٹی انڈیکس 95 اور چائنہ سکیم پر اے کیو آئی 156 ریکارڈ ہوا۔