پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے، ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ”میلبرن“ اور ”پاک ورسز انڈیا“ ٹرینڈ کرنے لگا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا کا محاذ سنبھال لیا ہے۔
شائقین پُر امید ہیں کہ نیشنل ٹیم اس بار بھی قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی، اور اس حوالے سے میمرز بھی میدان میں اپنا مورچہ سنبھال لیا ہے۔
بظاہر شائقین کرکٹ کی خوشی کا خوئی ٹھکانہ نظر نہیں آرہا۔
عوام شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سے ایک بار پھر امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
بہرحال، صورتِ حال جو بھی ہو بس بارش رنگ میں بھنگ نہ ڈال دے۔