Aaj Logo

اپ ڈیٹ 22 اکتوبر 2022 03:40pm

سندھ اورخیبرپختونخوا اسمبلی میں عمران خان کی حمایت میں قرارداد جمع

سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف قرارداد جمع کرادی گئی ہے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قراردے دیا تھا۔

سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے متصادم قرار دیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نےعمران خان کے خلاف غلط فیصلہ دیا اور عدالت عظمٰی کے پاس کسی بھی نمائندوں کواہل اور نااہل کرنے کے اختیارہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ سنگین خامیوں پرمبنی ہے جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل سکندرسلطان راجا کوچیف الیکشن کمشنرکےعہدے سے ہٹائے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، جوصوبائی وزیر کامران بنگش نے قرارداد پیش کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن ممبران کے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے جبکہ حکومتی اراکین ایوان سے چلے گئے۔

اس کے علاوہ کورم پورا نہ ہونے پراجلاس 31 اکتوبر تک ملتوی کردیا گیا۔

Read Comments