وزیراعلیٰ پنجاب نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعلیٰ آفس لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ کا افتتاح کیا۔
انہوں نے موبائل فوڈ لیبز و چیکنگ سکواڈ میں شامل پچپن گاڑیوں اور بائیکس کا معائنہ بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ موبائل فوڈ لیبز کے ذریعے دودھ، مصالحہ جات، کاربونیٹیڈ ڈرنکس، پانی، آئل اور دیگر اشیاء کے معیار کی فوری جانچ سے موقع پر ہی نتائج اور کارروائی ممکن ہوگی۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں موبائل فوڈ لیبز کا آغاز خوش آئند ہے۔
ابتدائی طور پر سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، فیصل آباد اور ملتان میں موبائل فوڈ لیب پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جسے مرحلہ وار پنجاب بھر میں پھیلایا جائے گا۔