سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آرمی چیف کا ازخود ایکسٹنیشن نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت اور سارے اداروں کوجاتا ہے۔
اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کافیصلہ ہائیکورٹ و سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مارہے یہ مبہم ہے سقم ہے اور غیرآئینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں سے بھاگنے والے عمران کو جیل میں ڈالناچاہتے ہیں، ڈار کی آمد کے بعد پاکستان کی ریٹنگ مائنس سے دوسری بارگر ، ساری قوم سپریم کورٹ نیب کےترمیمی آرڈیننس پرفیصلے کی منتظرہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ چوک چوراہے میں ہوگا یا میز پر تیس نومبر سے پہلے ہوگا