Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2022 05:41pm

فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 47 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 428 روپے کی کمی سے ایک لاکھ 26 ہزار 372 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں 14 ڈالرز کی بڑی کمی کے بعد فی اونس سونا 1623 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments