ملکی تبادلہ منڈیوں میں کئی روز اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز انٹر بینک میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 220 روپے 84 پیسے پر بند ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے میں ڈالر کے بھاؤ میں 2 روپے 41 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 225 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 220 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔