Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2022 11:03am

زرافے کے حملے سے بچی ہلاک، ماں کی حالت تشویشناک

Welcome

جنوبی افریقہ میں حیران کن طور زرافے کے روندنے سے چھوٹی بچی ہلاک جبکہ اس کی ماں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 ماہ کی بچی کولینی گیم پارک میں اپنی ماں کے ساتھ رہتی تھی، جبکہ زرافوں کا انسانوں پرحملہ کرنا غیر معمولی تصورکیا جاتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ زرافے کے روندنے کے بعد بچی کو قریبی ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا، تو وہ جان کی بازی ہار گئی تھی۔

افسوسناک واقعہ جس پارک میں پیش آیا وہ شہرسے 16 کلومیٹرکے فاصلے پرواقع ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ مادہ زرافے اپنے بچے کے تحفظ کے لئے کبھی کبھارمشتعل ہوجاتے ہیں۔

Read Comments