عدالت نے کیپٹن صفدر(ر) کے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہورکی ضلع کچہری نے کیپٹن صفدر(ر) کے خلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔
کیپٹن صفدرکے خلاف کارسرکارمیں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں کیپٹن صفدرکی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیپٹن صفدر کو طلب کررکھا تھا لیکن آئندہ سماعت پر کیپٹن صفدر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے گواہان کو دوبارہ بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔
کیپٹن صفدرکے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔