سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی مڈل کلاس کی نمائندگی کرتی ہے، ہم تشدد پر یقین رکھتے ہیں نہ ہماری کوئی ذیلی تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام لانگ مارچ کے لئے بے تاب ہیں، لانگ مارچ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں، عوام بہت بڑی تحریک کے لئے کمر کس لیں، چند دنوں یا ہفتے میں اس کا اعلان کردیا جائے گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پُر امن احتجاج ہمارا حق ہے، احتجاج کے اعلان سے پہلے ہی پورا اسلام آباد کنٹینرز سے بھر دیا گیا، کنٹینرز رکھ کر عوام کو راستے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس طرح کام کر رہا ہے جیسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )کا حصہ ہو، تمام جماعتیں اس کے کردار پر شک رہی ہیں۔