صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں دودھ کی ازخود قیمت بڑھانے پر دودھ فروشوں کیخلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دودھ مہنگا بیچنے والے 35 دکانوں کو سیل کر کے 17 دکانداروں کو گرفتار کرکے 12 لاکھ 35 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سب سے سستا آٹا سندھ حکومت فراہم کر رہی ہے، سستے آٹے کی تقسیم کیلئے 700 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کر رہے ہیں، پروگرام کے تحت 70 ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔