Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2022 02:23pm

کے الیکٹرک نے شیئرز غیرملکی کمپنی کو فروخت کرنے کی تردید کردی

کراچی الیکٹرک نے اپنے انتظامی حصص کا بڑا حصہ غیرملکی کمپنی کو فروخت کرنے کی تردید کردی۔

کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک نے کنٹرولنگ شیئرز نہیں بیچے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے خط میں کے الیکٹرک نے بتایا کہ انفراسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپیٹل فنڈ کے پاس کے ای کے بلاواسطہ شیئرز ہیں، جس میں ملٹی پل ایسٹس اور نان کنٹرولنگ شیئرز شامل ہیں، انفرااسٹرکچر اینڈ گروتھ کیپٹل فنڈ کے پاس کے ای کے کنٹرولنگ شیئرز نہیں ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئی جی سی ایف نے تصدیق کی ہے کہ اس نے کے الیکٹرک سے متعلق ایسی کوئی ٹرانزکشن نہیں کی جس سے شئیر ہولڈر کمپنی میں کوئی تبدیلی ہو۔

Read Comments