Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2022 01:43pm

رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکر سے لینے کی ترمیم منظور

قومی اسمبلی نے رکن اسمبلی کی گرفتاری کی اجازت اسپیکرسےلینےکی ترمیم منظور کرلی، احاطے سے کسی رکن کو گرفتار نہ کرنے اور اسیر رکن کے پروڈکشن آرڈر لازمی جاری کرنے کی ترمیم بھی منظور کرلی گئی۔

ڈپٹی اسپیکرزاہد اکرم درانی کی صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،جس میں کسی بھی رکن کو پارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتار یا حراست میں لینے کے لئے اسپیکر کی پہلے سے لازمی اجازت لینے کی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔

قومی اسمبلی قواعد میں ترمیم وفاقی وزیرپارلیمانی امورمرتضی جاوید عباسی نےپیش کی۔

ترامیم کے مطابق کسی رکن کوپارلیمنٹ کے احاطے سے گرفتارنہیں کیا جائےگا اوررکن کی گرفتاری سے قبل اسپیکر کووجوہات گرفتاری سے قبل بتانا ہوں گی جبکہ پروڈکشن آرڈرجاری ہونے کے بعد رکن کی پارلیمنٹ لاجزکی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کا سیاسی استعمال کیا جاتا رہا ہے، ان ترامیم کے بعد پارلیمنٹ لاجزمیں گرفتار رکن کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا جائے گا اور یہ ترمیم لازمی شامل کی جائے کہ پروڈکشن آرڈر لازمی جاری ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریقہ کار کے قواعد میں ترامیم متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Read Comments