Aaj Logo

شائع 19 اکتوبر 2022 03:39pm

ٹھٹھہ میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج

ٹھٹھہ میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرس رسک الاؤنس بند کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سندھ بھر میں محکمہ صحت کے ملازمین رسک الاؤنس بند ہونے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ٹھٹھہ میں بھی تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں کے اندر ٹوکن ھڑتال کی جاررہی ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال ٹھٹھہ رورل ہیلتھ سینٹر گھارو سمیت ضلع بھر میں ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت تمام ملازمین کے احتجاج کے باعث دور دراز کے علاقوں سے آنے والے سیکڑوں مریض مشکلات سے دو چار ہیں۔

سندھ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کو تیارنہیں جبکہ اسپتالوں میں آنے والے بچے اورخواتین علاج کے لیے مشکل میں پڑ گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ملازمین کا کہنا ہے کے ان کا رسک الاؤنس وہ دیگر جائز مطالبات فوری حل نہ کیئے گئے، تو دوسرے مرحلے میں اسپتالوں کے اندر مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

Read Comments