فرح خان کا نام بگاڑنے اور رشوت کے الزامات لگانے پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا۔
فرح خان نے اپنے وکیل کی وساطت سے وزیر داخلہ کو لیگل نوٹس بھجوایا دیا جس میں کہا ہے کہ رانا ثنا نے پریس کانفرنس میں نام بگاڑ کرانہیں مخاطب کیا تھا۔
نوٹس کے متن کے مطابق کئی بار پریس کانفرنس میں رشوت لینے کا بھی الزام لگایا جبکہ تمام الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
متن میں مزید لکھا ہے کہ راناثنااللہ کے اس عمل سے فرح خان کی شہرت متاثرہورہی ہے۔
قانونی نوٹس میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو خبردار کیا کہ 7 روزمیں معافی مانگیں ورنہ ہتک عزت کا دعوی دائرکیا جائے گا۔