اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اراکین اسمبلی کی اسکیموں کے لئے 17 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورچوئلی اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں پارلیمنٹیریئنز کی اسکیموں کے لئے 17ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، فنڈز رواں مالی سال کے دوران جاری کئے جائیں گے۔
ای سی سی اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے لئے 3 ارب 20 کروڑ روپے اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے ساتویں مردم شماری سے متعلق سمری مؤخر کر دی ہے۔